لاہور(پی پی آئی)پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اعظم سواتی کی گرفتاری و تشدد پر قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی وزیر راجہ بشارت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اعظم سواتی کی غیر قانونی گرفتاری پر مذمتی قرارداد پیش کی۔قرارداد کے متن کے مطابق وزیر آباد کے حقیقی مارچ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اعظم سواتی پر رات کے اندھیرے میں امپورٹڈ حکومت نے تشدد اور گرفتاری کی۔متن میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان وزیر آباد میں عمران خان پر حملے اور اعظم سواتی کی غیر قانونی گرفتاری اور بہیمانہ تشدد پر تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔متن میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ دونوں واقعات پر قانونی کارروائی کرکے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
Next Post
اینکر پرسن ارشد شریف کی کینیا میں فائرنگ سے شہید پر بھی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش
Mon Nov 14 , 2022
لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی نے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کرکے شہید کرنے کی بھی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی۔قرارداد پارلیمانی وزیر راجہ بشارت نے پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ ارشد شریف کے قتل پر وفاقی حکومت سے شفاف تحقیقات […]
