اسلام آباد پلوامہ نہیں،لانگ مارچ ضرور آئے گا، بابر اعوان حکمرانوں کے لیے شرم کا مقام ہے، تمام فیصلے لندن میں ہورہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار لیڈر کے بغیر بھی لاکھوں لوگ سڑک پر ہیں

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ ضرور آئے گا۔پی پی آئی کے مطابق بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے لیے شرم کا مقام ہے، تمام فیصلے لندن میں ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو مرضی کرلیں، لانگ مارچ ضرور آرہا ہے، اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، لانگ مارچ اسلام آباد آئے گا۔بابر اعوان نے کہا کہ لانگ مارچ کے باعث تمام حکمران بھاگتے ہوئے نہ ملے تو مجھے بتائیے گا، لانگ مارچ میں تاخیر نہیں ہورہی۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا جب لیڈر موجود نہیں اور لوگ سڑک پر ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عمران کے انٹرویو کی غلط تشریح امپورٹڈ حکومت کی سازش ہے:شیریں مزاری ہم امریکا سمیت ہر ملک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ضرور ہیں، مگر غلامی نہیں چاہتے چئیرمیں پاکستان تحریک انصاف کی گفتگو کو کوئی اور رنگ دینا سراسر غلط اور پراپیگنڈہ ہے

Mon Nov 14 , 2022
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر شیریں مزاری نے مقامی میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے دی فنانشل ٹائمز کو عمران خان کے واضح انٹرویو کو توڑ مروڑ کر اپنی مرضی کا بیانیہ گھڑنے کے معاملے پر حقائق تفصیل سے قوم کے سامنے رکھ دیے […]