اسلام آباد (پی پی آئی) معروف صحافی شہید ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اہل خانہ کو موصول ہو چکی ہے، جسم پر12 زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اْن کے قریبی اہل خانہ نے وصول کی۔ ارشد شریف کی لاش پر 12 زخم پائے گئے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارشد شریف کی بائیں آنکھ کے گرد سیاہ نشان تھا اور گردن کے بائیں جانب زخم موجود تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی چھاتی کے دائیں جانب سینیپرزخم موجودتھا جبکہ اْن کی کمر کے بالائی حصے پر زخم کا نشان پایا گیا۔ کمر پرزخم کے گرد سیاہ نشان بھی موجود تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ارشد شریف کے دائیں ہاتھ کے چارناخن موجود نہیں تھے اور اْن کی دائیں کلائی پر رگڑ کا نشان موجود تھا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ ارشد شریف کی کھوپڑی کی بائیں جانب کی ہڈی غائب تھی جبکہ دماغ کے بائیں جانب کا حصہ متاثر ہوا تھا۔
Next Post
پنجاب حکومت کا وی وی آئی پی موومنٹ کیلئے ٹریفک نہ روکنے کا فیصلہ
Mon Nov 14 , 2022
لاہور(پی پی آئی)پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کیلئے ٹریفک نہیں روکی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما مونس الہٰی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ آج سی ایم پنجاب کی […]
