وزیراعظم شہباز شریف کاکورونا ٹیسٹ مثبت, صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے،وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ وزیراعظم کی طبیعت 2 روز سے ناسازتھی،پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو آرام کا مشورہ دیاہے، وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف 5 روز لندن میں قیام کے بعد گزشتہ صبح پاکستان واپس پہنچے تھے، وزیراعظم نے جمعہ کے روز پاکستان کیلئے اڑان بھرنی تھی لیکن طبیعت ناساز ہونے پر انہیں مزید 2 دن کیلئے لندن میں قیام بڑھانا پڑا۔وزیراعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں۔ دو روز سے طبیعت ناساز تھی۔ ڈاکٹر کے مشورے سیکرونا ٹیسٹ کروایا گیا عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

Next Post

عمران خان پر حملے کا معاملہ، جے آئی ٹی کا کام کرنے سے انکار

Tue Nov 15 , 2022
لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ جے آئی ٹی ارکان کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ ہی نہیں کیاگیا،پی پی آئی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ محکمہ داخلہ […]