رپورٹنگ معیار بہت نیچے گئے ہیں، الفاظ کو ٹوئسٹ کر دیتے ہیں:فواد چوہدری امریکی سازش کے حوالے سے عمران خان کے تازہ بیان پرپی ٹی آئی رہنما کا رد عمل

اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے امریکی سازش کا بیانیہ چھوڑنے والے مؤقف کو غلط رپورٹنگ کا نتیجہ قرار دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ امریکہ نے عمران خان پر حملے پر سخت ردعمل دیا، ہم امریکہ سے دشمنی نہیں چاہتے، صرف یہ چاہتے ہیں کہ امریکہ ہمیں غلام نہ سمجھے، رپورٹنگ معیار بہت نیچے گئے ہیں، الفاظ کو ٹوئسٹ کر دیتے ہیں، فنانشل ٹائمز میں اوریجنل الفاظ کچھ اور تھے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پالیسی بڑی واضح ہے کہ ہم امریکہ سے بہت اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، ہم امریکہ سے صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں غلام نہ سمجھیں، ہمیں ان سے وہی تعلقات چاہئیں جو ان کے بھارت سے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے لوگ امریکی سفارت خانے میں بلانے پر ضرور جائیں گے، ان سے دشمنی نہیں مگر وہ ہمیں ڈکٹیٹ نہ کریں۔

Next Post

بلوچستان اسمبلی میں پارٹنر شپ بلوچستان، تنازعات کا متبادل حل ، بلوچستان ورکرز کمپنسیشن، اور بلوچستان کمرشل کورٹس کے مسودہ قانون منظور

Tue Nov 15 , 2022
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان اسمبلی نے پارٹنر شپ بلوچستان، تنازعات کا متبادل حل، بلوچستان ورکرز کمپنسیشن، بلوچستان آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور بلوچستان کمرشل کورٹس کے مسودہ قانون منظور کرلیے، پی پی آئی کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر بابرموسیٰ خیل کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں […]