کراچی (پی پی آئی)پی آئی اے نے ترکیہ کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا، جس سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکا کے 28شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پی آئی اے نے استنبول کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر براہ راست پروازیں شروع کی گئی ہیں۔ی آئی اے کی ترکیہ کے لئے پروازوں سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکہ کے 28 شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گئی۔پی آئی اے استنبول سے ترکش ائر لائن کی منسلک پروازوں سے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے مختلف شہروں تک سفری سہولیات فراہم کرنے والی پہلی پاکستانی فضائی کمپنی ہے۔لاہور سے دو اور اسلام آباد سے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کی جارہی ہیں،لاہور ایئر پورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق تھے۔لاہور ایئر پورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع کیک کاٹا گیا اور مسافروں میں پھول، تحائف اور ترکش مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
Next Post
عمران خان کو لگی گولیوں کے زخم تیزی سے بھرنے لگے
Tue Nov 15 , 2022
لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لگی گولیوں اور زخموں کی ویڈیو سامنے آگئی،پی پی آئی کے مطابق عمران خان کے زخم تیزی سے بھرنے لگے۔، ویڈیو میں ڈاکٹرز کو پٹیاں تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ڈاکٹرز شوکت خانم اسپتال نے بتایا تھا کہ عمران خان […]
