چنیوٹ(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی دوسرے کی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائیگا۔پی پی آئی کے مطابق مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جو جذبہ یہاں نظر آرہا ہے لگتا ہے چنیوٹ حقیقی آزادی کے لئے تیار ہوچکا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ یہ لوگ اپنی کسی بچانے اور حرام کی دولت کو محفوظ کرنے کے لئے لگے ہوئے ہیں، انہیں عوام کی فکر نہیں ہے لیکن عوام نے بتادیا ہے کہ یہ کسی کے غلام نہیں ہیں۔۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلے ہمیں ڈراتے رہے کہ جیلوں میں ڈال دیں گے جس پر کپتان نے کہا تھا کہ ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے ہیں اور جب ان کی یہ ترکیب کام نہیں آئی تو انہوں نے عمران خان کو قتل کرنے کا سازشی منصوبہ بنایا اور وہ بھی ناکام ہوا لیکن عمران خان آج بھی گولیاں کھانے کے باوجود کھڑا ہوا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی صورت ان چوروں کو نہیں چھوڑنے والے، آخری وقت تک ان سے مقابلہ کریں گیاورلوٹا ہوامال بھی واپس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا پرا ٹبر چور ہے، گندم کی قیمت جو ایک کسان کو ملتی ہے اس میں ن لیگ کے 5 سالہ دور حکومت میں صرف 100 من اضافہ ہوا تھا اور کپتان کی حکومت میں 900 روپے من کا اضافہ ہوا تھا جس سے کسان خوشحال ہوا اور سب سے زیادہ گندم، گنے اور مکئی کیپیداوار ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ کپتان کے دور میں 4 بڑی فصلوں کے نئے ریکارڈ ملے تھے کیونکہ ہماری بنائی گئی پالیسیوں سے کسان کو اس کا جائز حق مل رہا تھا اور آج کسان برے معاشی حالات کا شکار ہے۔
Next Post
عرب حکمرانوں اور شاہی خاندانوں کے کل 36 افراد کو شکار کے اجازت نامے جاری
Tue Nov 15 , 2022
کراچی (پی پی آئی)رواں سال سندھ سمیت چاروں صوبوں میں عرب حکمرانوں اور شاہی خاندانوں کے کل 36 افراد کو شکار کے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔وہ ساحلی، میدانی، اور پہاڑی علاقوں میں اپنے بازوں کے ذریعے آئی یو سی این کی ریڈ لسٹ میں شامل نایاب تلور پرندوں […]
