حیدرآباد کی مہران آرٹس کونسل میں 10روزہ سندھ تھیٹر فیسٹیول2022 شروع سندھ کا انتظامی دارالحکومت کراچی لیکن ثقافتی دارالحکومت حیدر آباد ہے: سردار علی شاہ سکھر، لاڑکانہ،میرپور خاص سمیت تمام آرٹس کونسلز کو بھی فعال کر یں گے:محمد احمد شاہ

حیدرآباد (پی پی آئی)حیدرآباد میں ” سندھ تھیٹر فیسٹیول 2022″ کا اہتمام مہران آرٹس کونسل میں کیا گیا۔دس روزہ سندھ فیسٹیول کا افتتاح وزیر ثقافت سردار علی شاہ اور صدرآرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے کیا۔۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ صدیوں سے محبت کی سر زمین رہی ہے حیدر آباد شہر کی ہم آہنگی میں دراڑ آ گئی تھی۔حیدرآباد ثقافتی سینٹر ہے۔میرا بچپن حیدرآباد کی گلیوں میں گھومتے گزرا۔میں حیدرآباد کی ثقافتی سرگرمیوں کا امین رہا ہوں سندھ کا انتظامی دارالحکومت کراچی لیکن ثقافتی دارالحکومت حیدر آباد ہے۔سندھ کی دھرتی ہماری ماں ہے۔تھیٹر ایک حسین روایت رہی ہے۔مہران آرٹس کونسل ثقافتی سرگرمیوں سے محروم رہا ہے۔ہم مزید کلچرل پروگرامز کا انعقاد کریں گے۔تمام آرٹس کونسلز کو ایک ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔ہماری کوشش ہے فنکاروں کو روز گار ملے۔کام ملتا رہے گا ان کا گھر چلتا رہے گا۔ پی پی آئی کے مطابق صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم تھیٹر بھی کریں گے،کلاسیکل میوزک بھی کریں گے دھمال بھی ڈالیں گے ہم ان سب لوگوں کو ایک جگہ لائیں گے۔سکھر، لاڑکانہ،میرپور خاص کی آرٹس کونسلز کو فعال کر رہے ہیں۔اس کام کا آغاز مہران آرٹس کونسل حیدرآباد سے کر رہے ہیں۔یہ پہلا سندھ تھیٹر فیسٹیول ہے۔یہاں میوزک فیسٹیول اور لٹریری فیسٹیول بھی کریں گے۔اس شہر کو نظر لگ گئی تھی۔ایک زمانے تک یہاں حالات خراب رہے۔ہمیں دلوں کو جوڑنا ہے ´ثقافت واحد چیز ہے جو دلوں کو جوڑ سکتی ہے۔۔دس روزہ سندھ تھیٹر فیسٹیول میں پانچ سندھی زبان کے تھیٹر جبکہ پانچ اردو زبان کے تھیٹر پیش کیے جائیں گے۔تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹرایو ب شیخ نے انجام دیے

Next Post

متعدد کشمیری صحافیوں کاڈیسک اسٹوریز دینے سے انکار،اخبارات سے مستعفی

Tue Nov 15 , 2022
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرمیں متعدد انگریزی روزناموں سے وابستہ کشمیری صحافیوں نے جموں وکشمیر کے بارے میں جھوٹی اور من گھڑت خبریں شائع کرنے اورمقبوضہ علاقے میں ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے مودی حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا […]