اسلام آباد (پی پی آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ابھی تک فوج نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے نام نہیں بھیجے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری میں آرمی چیف کے نام پر ڈیڈ لاک ہے؟اس پر خواجہ آصف نے کہا: ’ابھی آرمی چیف کے نام پر مشاورت ہی نہیں ہوئی تو ڈیڈ لاک کیسے ہوگا؟ 18 یا 19 نومبر کے بعد ہی آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت ہوگی۔‘خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے مسلم لیگ (ن) کا کوئی فیورٹ نام نہیں، جو نام فوج بھیجے گے اسی پر ہی مشاورت ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق عمران خان سے متعلق وزیر دفاع نے کہا: ’ان کے حالیہ بیانات پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ وہ ذاتی مفاد کے لیے قومی مفاد سے کھیل رہے ہیں۔ وہ الزامات لگا کر ہمارے بین الاقوامی تعلقات خراب کر رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ذاتی مفاد کے لیے ملکی سالمیت اور وقار سے کھیلنا جرم ہے۔
Next Post
ارشد شریف قتل کیس؛ ایف آئی اے نے مراد سعید اور فیصل واوڈا کو طلب کرلیا
Tue Nov 15 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) مرحوم صحافی ارشد قتل کیس میں پاکستان تحریک انصافکے رہنما مراد سعید اور فیصل واوڈا کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آی اے) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا […]
