گلگت بلتستان(پی پی آئی)گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، سیاحتی مقامات جاڑے کی لپیٹ میں ہیں۔وادی نیلم اور مانسہرہ کے پہاڑ بھی برف باری سے سفید ہوگئے، جب کہ کاغان ناران اور سری پائے میں بھی برف کے سفید گالے برس رہے ہیں۔ مالم جبہ میں ہر سو سفیدی سے وادی کا حسن نکھر گیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کے ماتھے کا جھومر کہلائے جانے والے گلگت کے ضلع گانچھے، استور اور ناران میں بھی برفباری سے سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔استور میں جہاں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی تو وہیں موسم سرد ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا۔ انتظامیہ نے ڈرائیورز کو دوران سفر احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ناران میں اب تک تین فٹ سے زائد برف پڑچکی جس کے بعد کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھاری مشینری کے ساتھ قومی شاہراہ سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے۔
Next Post
پانچویں ورلڈ لاریئٹس (عالمی انعام یافتہ) فورم کا افتتاح ڈبلیو ایل اے پرائز ایوارڈ کی افتتاحی تقریب سے ہوا
Tue Nov 15 , 2022
شنگھائی، 15 نومبر 2022ء/ژنہوا-ایشیانیٹ/– پانچویں ورلڈ لاریئٹس(عالمی انعام یافتہ) فورم یا ڈبلیو ایل اے فورم کامیابی کے ساتھ شنگھائی میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر کے 60 سرکردہ سائنسدان شریک ہوئے، جن میں 27 نوبل انعام یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔ فورم کے سالانہ موضوع “سائنس فارورڈ: ایک روشن […]
