سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ تک پہنچ گئی، عدالت نے درخواست نمٹا دی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ وصول ہونے پر ارشد شریف کی والدہ کی درخواست نمٹا دی، عدالت نے ریمارکس دیئے ویسے تو ٹرائل بھی پاکستان میں ہو سکتا ہے،عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل بھی پاکستان میں ہوا تھا،۔ مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ پمز سے پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ ملنے پرعدالت آئی گئی تھی تاہم فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی۔ بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت کو بتایا کہ ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اہل خانہ کو دیدی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اس معاملے کی تفتیش تو کینیا میں ہی ہونی ہے، یہاں کیا ہو رہا ہے؟ اس پر شعیب رزاق نے کہا کہ ایف آئی آر تو یہاں بھی درج ہوسکتی ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عمران فاروق کے لندن میں قتل کیس کا ٹرائل بھی یہاں ہوا تھا، ویسے تو اس کیس کا ٹرائل بھی پاکستان میں ہوسکتا ہے۔