سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہمیں معاشرے کو پر امن رکھنے کیلئے رواداری کی راہ پر چلنا ہوگا: پر ویز الٰہی نبی پاکﷺ کی زندگی رواداری اور بردباری کا بہترین نمونہ ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چو ہدری پر وزیر الٰہی نے رواداری اور برداشت کا عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے، ہمیں معاشرے کو پر امن رکھنے کیلئے رواداری کی راہ پر چلنا ہوگا۔اپنے پیغام میں چو ہدری پر ویز الٰہی نے کہا کہ نبی پاک کی زندگی رواداری اور بردباری کا بہترین نمونہ ہے،آپﷺدشمنوں کے ساتھ بھی رواداری کا مظاہرہ کرتے۔ دین اسلام پرامن رہنے اور رواداری اختیار کرنے کا درس دیتا ہے، معاشرہ برداشت اور رواداری کے رویوں کا متلاشی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے۔خیال رہے کہ ہر سال اقوامِ متحدہ کے تحت 16نومبر کو دنیا بھر میں ’رواداری اور برداشت‘ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ پہلی بار یہ دن 1996میں منایا گیا تھا اور گزشتہ 22سال سے یہ دن باقاعدگی سے منایا جارہا ہے۔