مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی، 7 فروری 2026 (پی پی آئی)کراچی میں لانڈھی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پالیاگیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔
آگ پلاسٹک، پرانے کپڑے اور جوتوں کی فیکٹریوں لگی تھی۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ ایک سے دوسری فیکڑی میں پھیلی جبکہ تیسری فیکڑی کو بچا لیا گیا۔

تیسرے درجے کی آگ جمعے کی رات پونے 9 بجے کے قریب لگی۔کے ایم سی، نیوی اور ریسکیو 1122 کے 20 سے زائد فائر ٹینڈر اور 3 اسنارکل نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

کمشنر کراچی کا ہفتہ کے روز کہنا تھا کہ واقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے گزشتہ رات سے مختلف ریسکیو اداروں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے، ادارے کے ترجمان نے ہفتے کے روز تصدیق کی۔

کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر شروع کیے گئے اس آپریشن کے دوران لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس سے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انتظامات کی نگرانی کے لیے سینئر افسران رات بھر موقع پر موجود رہے۔ ان میں انچارج لانڈھی ہائیڈرنٹ معین شیخ، شیرپاؤ ہائیڈرنٹ کے سربراہ سمیر خان، اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (اے ای ای) لانڈھی سید حامد حسین شامل تھے۔

نگرانی کا یہ عمل صبح تک جاری رہا، جس کے بعد انچارج نیپا ہائیڈرنٹ فیصل شیخ اور لانڈھی ہائیڈرنٹ سے ریاض الحق نے موقع پر نگرانی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ آپریشن کے آغاز سے ہی ہائیڈرنٹس کی سرگرمیوں کی مجموعی کوآرڈینیشن سی ای او کے فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر کی براہ راست اور ذاتی نگرانی میں رہی ہے۔