سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر، وزیراعظم،وزیرخارجہ و دیگر رہنماؤں کی پولیس وین پر حملے کی مذمت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)صدر عارف علوی، وزیراعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ،وزیراعلیٰ بلوچستان ودیگر رہنماؤں نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشتگردوں کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، پولیس نے دہشتگردی کیخلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ پورا پاکستان دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا،، خیبرپختونخوا حکومت شہدا کو اعزازات اور شہدا پیکج دے۔صدر مملکت عارف علوی،وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پولیس وین پر دہشتگردوں کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہو ئے واقعے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہارکیا ہے،انہوں نے کہا کہ شتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، قوم اپنے شہدا پر فخر کرتی ہے۔دوسری جا نب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی لکی مروت میں پولیس پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ و افسوس ہے، پولیس اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کیا، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔