نواب شاہ (پی پی آئی) تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام شہید بینظیرآباد نے نویں جماعت کے امیدواروں کو مطلع کیا ہے کہ تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہروفیروز اضلاع کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم امیدواروں کے تعلیمی سال2022-2023کے لئے نویں جماعت میں انرولمنٹ بائیو ڈیٹا آن لائن 700 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 25 نومبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم امیدواروں کی انرولمنٹ فیس حکومت سندھ کی جانب سے ختم کردی گئی ہے۔
Next Post
رواں برس کراچی میں زائد سردی پڑنے کا امکان
Wed Nov 16 , 2022
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں سردی کا باقاعدہ آغاز نومبر کے آخری ہفتے سے متوقع ہے، دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے کراچی میں سردی کی شدت اضافہ ہوجائے گا۔پی پی آئی کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ اس سال شہر میں […]
