کراچی (پی پی آئی) پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اور کمانڈر آذربائیجان ائیر فورس سے بھی الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال گیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی۔اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ترجمان نے بتایا کہ آذربائیجان ائیر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف سے بھی ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ترجمان کے مطابق آذربائیجان ائیر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے دوران جانی نقصان پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ترجمان نے بتایا کہ آذربائیجان ائیر فورس کے کمانڈر نے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا اور دونوں فریقین کا خاص طور پر تربیت اور آپریشنل شعبوں میں پہلے سے قائم دو طرفہ عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
Next Post
بھائی نہ کہیں تو ساتھ کام کرنے والوں کادماغ خراب ہوجاتا ہے"،اشنا شاہ "شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فراڈیے اور بیشتر چیزیں حقیقت کے برعکس ہیں "
Wed Nov 16 , 2022
کراچی (پی پی آئی) شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہہ کر مخاطب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ” اگر بھائی نہ کہیں تو کافی حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے”۔پی پی آئی کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ نے […]
