کراچی (پی پی آئی) شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہہ کر مخاطب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ” اگر بھائی نہ کہیں تو کافی حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے”۔پی پی آئی کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ساتھ کام کرنے والے اکثر سوال کرتے ہیں کہ “یار بھائی کیوں کہتی ہو”۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ”کام کے ماحول میں ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہنے کا شوق نہیں ضرورت ہے۔ اگر بھائی نہ کہیں تو کافی حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے”۔ان کا مزید کہنا تھا کہ” آپ لڑکی /عورت کے ساتھ ایک اچھے دوست یا کولیگ کے طور پر پیش آئیں تو کسی کو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی”۔واضح رہے کہ اْشنا شاہ جو اپنے خیالات کا اظہار انتہائی بے باکی سے کرتی آئی ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے رازوں سے پردہ اْٹھاتے ہوئے بتایا تھا کہ “شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فراڈیے اور بیشتر چیزیں حقیقت کے برعکس ہیں “۔
Next Post
روٹی کی قیمت15، نان کی22 روپے مقرر کرنے کیخلاف قرارداد ن لیگ کی رکن سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی
Wed Nov 16 , 2022
لاہور(پی پی آئی)روٹی کی قیمت 15 روپے اور نان کا ریٹ 22 روپے مقرر کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پی پی آئی کے مطابق قراراداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب میں روٹی […]
