شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جارہاہے: شیخ رشید

روالپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جارہاہے جس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں،یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں،ناکامی ان کا مقدر ہے،پنڈی پرامن شہر ہے،میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر دا خلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں ہنگامی کیبینٹ بلائی جاتی ہے اور رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کردی جاتی ہے،ان کی خواہشیں خبر نہیں بن سکتی آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، حکومت سیاسی فائربال سے کھیل رہی ہے جتنا سیاسی گند پڑھ گیا ہے10 سے15روز میں صاف ہوجائے گا۔