عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کو آرمی چیف کی تقرری کی منظوری کابینہ سے لینے کی تجویز

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)نئے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر حکومتی حلقوں میں نئی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم کو رائے دی گئی ہے کہ وہ نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری کابینہ سے لیں۔ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کسی فورم پر انگلی نہیں اٹھائی جاسکے گی بلکہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل بھی ہوجائے گی کیونکہ سپریم کورٹ نے بھی اہم تقرریوں کی کابینہ سے منظوری لینے کا حکم دے رکھا ہے۔ حکومت میں شامل 2 اہم ترین سیایس جماعتیں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ وزیر اعظم پر چھوڑنے کی حامی ہیں۔
اتحادیوں نے حکومت کو پیغام بھجوایا ہے کہ وزیراعظم طے شدہ طریقہ کار کے تحت فیصلہ کریں۔خیال رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نومبر 2016 میں پاک فوج کی کمان سنبھالی تھی، 2019 میں ان کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع دی گئی تھی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔