عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ کی گلگت بلتستان کی عدلیہ میں ججز تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

اسلام آباد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کی عدلیہ میں ججز تقرری کیخلاف وزیراعلیٰ خالد خورشید کی درخواست کی چیمبر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے۔تحریری حکمنامہ میں کہاگیا ہے کہ اعتراضات ختم کر کے درخواست کو کھلی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا،حکمنامہ میں مزید کہاگیا ہے کہ درخواست میں بنیادی حقوق کا معاملہ وابستہ ہے،درخواست گزار کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کو کھلی عدالت میں سنا جائے۔یاد رہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،جسٹس منیب اختر نے 26 اکتوبر کو ان چیمبر سماعت کی تھی۔