مہنگی گیس اور بجلی، ٹیکسز،مارک اپ میں اضافہ اور بڑھتی شرح سود سے صنعتی ترقی متاثر مال تیار کرنا، ایکسپورٹ کرنا مشکل؛ دیگر ممالک کی اشیا سستی، مقابلہ نہیں کرسکتے:صنعتکار

کراچی (پی پی آئی)رواں مالی سال 23-2022 میں مختلف صنعتیں شدید گھاٹے میں رہی ہیں۔مہنگی گیس اور بجلی، ٹیکسز اور مارک اپ میں اضافہ اور قرضوں کی بڑھتی شرح سود نے صنعتی ترقی کو بری طرح متاثر کیا ہے اور صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ان کیلئے کے لیے صنعتیں چلانا مشکل ہوگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں 3 فیصد، پیٹرولیم کی صنعت میں 16 فیصد اور ادویہ سازی کی صنعت میں 32 فیصد نیزآٹو انڈسٹری کی پیداوار میں 19 فیصد اور مشینری کی پیداوار میں 38 فیصد کمی کمی آئی ہے۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہایسی صورت میں یہاں مال تیار کرنا اور ایکسپورٹ کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے کیونکہ وہی اشیا دیگر ممالک سستے داموں فروخت کر رہے ہیں، ان حالات میں ہم باہر کی مارکیٹس سے مقابلہ نہیں کرسکتے۔

Next Post

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری صحافیوں کو دھمکیاں، کئی صحافی مستعفی

Fri Nov 18 , 2022
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری صحافیوں کو دھمکیاں ملی ہیں اور ایک ہٹ لسٹ کا انکشاف خفیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے جو مقبوضہ وادی کے میڈیا میں شائع ہوئی ہے ’دی ریزیزٹنس فرنٹ‘ کی دھمکیوں کے بعد کئی صحافی حال ہی میں استعفیٰ بھی […]