پاسپورٹ کی مدت دس سال کی جائے : کراچی چیمبر آف کامرس

کراچی:  کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاسپورٹ کی مدت پانچ سے بڑھا کر دس سال کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر عبداللہ ذکی نے وفاقی وزارت داخلہ کو تجویز دی ہے کہ پاسپورٹ کی مدت پانچ سال کے بجائے دس سال کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ نئے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے دوران درپیش مشکلات سے تاجر برادری اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے، پاسپورٹ کی مدت مدت ختم ہونے کے بعد تجدید میں پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کی مدت پانچ سے بڑھا کر دس سال کی، لیکن موجودہ حکومت نے اسے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی مدت میں اضافے سے شہریوں اور تاجروں کو فائدہ ہوگا۔

Next Post

کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کاعبوری حکم نامہ جاری

Thu Oct 31 , 2013
اسلام آباد: کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ نے عبوری حکم نامہ جاری کردیا ۔عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کئے بغیر قیام امن ممکن نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں عبوری حکم جاری کرتے ہوئے گزشتہ تین سال کے دوران کراچی پورٹ اورڈرائی پورٹ پرآنے والے اسلحے […]