تنویر الیاس نے وزیر اعظم بننے کے بعد متعدد انقلابی اقدامات کیے: ترجمان علما ء ونگ مکتب معلمین کی مستقلی، خاتم المرسلین اتھارٹی کا قیام اور سیرت مصنفین کیلئے انعامات شامل مفتی ابراہیم اور حواری بتائیں کہ بحثیت ناظم امور دینیہ کس دینی مدرسے کی خدمت کی ہے

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف علما ء ونگ کے ترجمان نے مفتی ابراہیم عزیز کے نا مناسب اور غیر شائستہ بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد متعدد انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ جن میں مکتب معلمین کے مسائل کا حل،انکی مستقلی، رحمت اللعالمین و خاتم المرسلین اتھارٹی کا قیام، اقامتی طلبائکے لیے ایک سو روپیہ یومیہ اور ریاست سے تعلق رکھنے والے سیرت النبی ﷺ پر کتابیں لکھنے والوں کے لیے اعزازی انعامات شامل ہیں مفتی ابراہیم اور انکے حواری بتائیں کہ بحثیت ناظم امور دینیہ اور ناظم اعلی اوقاف اپنی ذات کے علاوہ کس دینی مدرسے کی خدمت کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا ترمیمی نوٹیفکیشن میں نیا اضافہ رکن قانون ساز اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری مولانا پیر مظہر شاہ،چیرمین مرکزی علماء مشائخ کونسل مولانا امتیاز احمد صدیقی،وائس چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹی پرنسپل ڈگری کالج راولاکوٹ سابق صدر مجلس افتا ء و ضلع مفتی مفتی اعظم کشمیر مفتی رویس خان ایوبی چیرمین ریٹائرڈ تعلیمی بورڈ مولانا قاضی ابراہیم کا کیا گیا ہے۔جبکہ مولانا قاضی محمود الحسن اشرف 1996سے دینی مدارس کے لیے فعال خدمات انجام دے رہے ہیں اور 2013کے نوٹیفکیشن میں بھی وہ واور مولانا الطاف سیفی،مولانا کفایت حسین نقوی،مولانا شہاب الدین مدنی،اور قاضی شاہد حمید شامل تھے۔مولانا شہاب الدین مدنی کے انتقال کے بعد مولانا یونس اثری کے جانشین کے طور پر مولانا زاہد اثری خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ الدعوہ کالج میں قاضی شاہد حمید کے بجائے مولانا عبد القادر ندیم خدمات انجام دے رہے ہیں جنہیں جناب وزیر اعظم نے کمیٹی میں شامل کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف علما ء ونگ کے ترجمان نے کہاکہ بعض غیر ریاستی،غیر مقامی اور غیر تعلیم یافتہ لوگ گورنمنٹ سے مراعات بھی حاصل کرتے ہیں اور حکومت کو یہودی قادیانی اور استعماری ایجنٹ بھی کہتے ہیں،حکومت کو ایسے عناصر کیخلاف کاروائی کرنی چاہیے

Next Post

تحریک پاکستان کے رہنما ابوالحسن اصفہانی کی 41ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جائے گی

Thu Nov 17 , 2022
کراچی (پی پی آئی) تحریک پاکستان کے رہنما مرزا ابوالحسن اصفہانی کی 41ویں برسی 18 نومبر کو منائی جائے گی وہ جو 23 جنوری 1902ء کو پیدا ہوئے اور 18 نومبر 1981ء کو وفات پائی۔ صنعت و حرفت، قانون اور سیاست نیزسفارتکاری میں نمایاں رہے۔لکھن 4 کتب بھی تصنیف کیں […]