کراچی (پی پی آئی) تحریک پاکستان کے رہنما مرزا ابوالحسن اصفہانی کی 41ویں برسی 18 نومبر کو منائی جائے گی وہ جو 23 جنوری 1902ء کو پیدا ہوئے اور 18 نومبر 1981ء کو وفات پائی۔ صنعت و حرفت، قانون اور سیاست نیزسفارتکاری میں نمایاں رہے۔لکھن 4 کتب بھی تصنیف کیں جن میں سے دو تو بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح پر ہیں۔ (1) جناح، اصفہانی مراسلت 1948-1936 (2) قائداعظم محمد علی جناح میری نظر میں، دیگر دو سمرقند اور چائنا سے متعلق ایام سفر کی رودادہیں۔پی پی آئی کے مطابق ابوالحن اصفہانی 1937ء سے 1947ء تک بنگال کی قانون ساز اسمبلی کے منتخب رکن رہے، 1941ء سے 1947ء تک مسلم لیگ کی ورکنگ کمیٹی میں بطور ممبر ذمہ داریاں انجام دیں، 1946ء میں پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ 1947ء سے 1952ء تک امریکہ میں پاکستان کے پہلے سفیر رہے یہ اعزاز نامزدگی انہیں قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ نے بخشا تھا جو ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کی غمازی کرتا ہے امریکہ کے فوراً بعد انہیں برطانیہ میں سفیر نامزد کیا گیا اور یہ ذمہ داری بھی انہوں نے بحسن وخوبی نبھائی۔ 1973ء میں افغانستان میں بطور سفیر تقرر ہوا اور ایک برس تک وہاں تعینات رہے۔ برطانیہ میں سفارت کاری کے بعد وطن لوٹے تو مرکز میں صنعت و تجارت کے وزیر مقرر کئے گئے۔ قائداعظم کے آپ پراعتماد کا عالم یہ تھا کہ قیام پاکستان سے ایک سال قبل 1946ء میں قائداعظم کی ہدایت پر یورپی ممالک کا دورہ کیا اور مسلم لیگ و قائداعظم اور پاکستان سے متعلق کانگریس کے پروپیگنڈہ کو رد کرتے ہوئے حقائق پیش کرکے قیام پاکستان کی راہ ہموار کی۔ مرزا اابوالحسن اصفہانی کا ایک اور کارنامہ یہ بھی ہے کہ 1948ء میں جب اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی تو انہوں نے پاکستان کی موثر نمائندگی کی۔ آپ کی مدلل تقاریر اور پُرمغز گفتگو ہی کا نتیجہ تھا کہ بھارتی وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے ”استصواب رائے“ کی تجویز از خود پیش کرکے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اصول تسلیم کیا۔ حق خود ارادیت کشمیری باشندوں کو اقوام متحدہ سے ملنا آپ ہی کا کارنامہ تھا۔ لاتعداد خوبیوں کے مرزا ابوالحسن اصفہانی علالت کے باعث 18 نومبر 1981ء کو انتقال کرگئے اور گوراقبرستان سے ملحقہ آرمی قبرستان میں سپرد خاک ہوئے جہاں راشد منہاس شہید سمیت متعدد اہم شخصیات مدفون ہیں۔
Next Post
معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہورہا:ایم کیو ایم حکومت سے علیٰحدگی پر تیار پی ٹی آئی نے عمل نہیں کیا تو الگ ہوگئے موجودہ حکومت نے بھی ایسا کیا تو ہوجائینگے جماعت اسلامی سراج الحق اورجماعت اسلامی نعیم الرحمان میں فرق ہے:خواجہ اظہار
Thu Nov 17 , 2022
کراچی (پی پی آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے معاہدے پر عمل نہ کیے جانے پر حکومت سے علیٰحدگی کا اشارہ دے دیا۔گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بھی معاہدے پر چلے لیکن […]
