عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہورہا:ایم کیو ایم حکومت سے علیٰحدگی پر تیار پی ٹی آئی نے عمل نہیں کیا تو الگ ہوگئے موجودہ حکومت نے بھی ایسا کیا تو ہوجائینگے جماعت اسلامی سراج الحق اورجماعت اسلامی نعیم الرحمان میں فرق ہے:خواجہ اظہار

کراچی (پی پی آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے معاہدے پر عمل نہ کیے جانے پر حکومت سے علیٰحدگی کا اشارہ دے دیا۔گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بھی معاہدے پر چلے لیکن عمل نہیں ہوا تو ہم الگ ہوگئے اگر موجودہ حکومت نے بھی معاہدے پر عمل نہیں کیا تو ہم الگ ہوجائیں گے۔ مخالفین اس وقت ہمارے خلاف بدترین الزامات لگا رہے ہیں، ہم جو بلدیاتی نظام کراچی کے لیے مانگ رہے ہیں پورے ملک کے لیے مانگتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سب کو کراچی کے معاملے میں پیٹ میں درد کیوں ہوجاتا ہے، ڈی لمیٹیشن اور 140 اے ہمارا آئینی مطالبہ ہے، ہم کہتے ہیں کہ پہلے ڈی لمیٹیشن اور 140 اے پر عمل کروائیں۔ ہمارے یہ دونوں مطالبات پر عمل کراکر بے شک بلدیاتی انتخابات کروالیں، یہ مطالبات ایک ہفتے میں پورے ہوسکتے ہیں۔ قانونی و آئینی تقاضوں کے لیے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سراج الحق اورجماعت اسلامی نعیم الرحمان میں فرق ہے۔