بولان : مسلح افراد کی فائرنگ سے چھے مزدور جاں بحق ، ایک زخمی

بولان: بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقہ مچ مےں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد کام پر جانے والے مزدوروں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ مزدورجاں بحق جبکہ اےک مزدورشدید زخمی ہو گیا۔ بولان کے قریب ضلع کچھی کے علاقہ مچ مےں جدےد اسلحہ سے لیس نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چھ مزدوروںعاطف ولد جواد احمد، عبدالحکےم ،نجےب اللہ عرف بھولو مستری ولد سرور ، ضامن ، ابراہےم ، علی ولد قربان کو قتل کردےا جبکہ جمعہ خان ولد ےوسف شدےد زخمی ہوگےا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولےس ا ورلےوےزاہلکارموقع پر پہنچے اور زخمی کو سول ہسپتال مچ منتقل کر دیا جہاں پر ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،جاں بحق ہونے والے تمام افراد قریبی کوئلہ کی کان پر مزدوری کرتے تھے جو جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے کام پر واپس جارہے تھا کہ دوسو ہوٹل کے قریب ان کو نشانہ بناےا گےا مزدورں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے مےں کامیاب ہوگئے ، واقعہ کے بعد مچ شہر بند ہوگےا۔

Next Post

ماتلی: خلفائے راشدین کے یوم وفات پر عام تعطیل کا مطالبہ

Fri Nov 1 , 2013
ماتلی: ماتلی کی مذہبی تنظیموںومذہبی سیاسی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خلفائے راشدین کے یوم وفات کے موقع پرپورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا جائے ۔ماتلی کی مذہبی سیاسی جماعتیں اور مذہبی تنظیموںنے یہ مطالبہ کیا کہ پیغمبر اسلام کے قریبی ساتھیوں کی یوم وفات […]