راولپنڈی (پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ عمران کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا،وہ سیاسی گند اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائے گااور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ نوازشریف کیرٹیکرکادوراینہ بڑھوانا چاہتاہے اورمن پسندکی تعیناتی بھی چاہتاہے ایک ٹکٹ میں 2مزے نہیں مل سکتے،ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل چکاہے جس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرنس میں واضح ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ26نومبرکوعمران خان کاراولپنڈی میں تاریخی ستقبال کریں گے۔
Next Post
سندھ ہائیکورٹ، توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف اسد عمر کی درخواست پر حکم امتناع برقرار
Mon Nov 21 , 2022
کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف اسد عمر کی درخواست حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ پی پی آئی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف اسد عمر کی درخواست کی سماعت ہوئی، وکیل الیکشن کمیشن […]
