کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف اسد عمر کی درخواست حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ پی پی آئی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف اسد عمر کی درخواست کی سماعت ہوئی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ توہین آمیز ریمارکس پر اسد عمر کو نوٹس جاری کیا ہے، سپریم کورٹ میں متعلقہ تمام کیسز ایک جگہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی ہے، سپریم کورٹ نے 15 نومبر کو فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔وکیل اسد عمر نے کہاکہ الیکشن کمیشن مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہا ہے، الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے، کل الیکشن کمیشن نے اسد عمر کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ ہمارا حکم امتناع موجود ہے الیکشن کمیشن کو حتمی کارروائی سے روک رکھا ہے،عدالت نے الیکشن کمیشن کوکارروائی سے روکتے ہوئے غیرمعینہ مدت تک سماعت ملتوی کردی۔
Next Post
انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی کم ترین سطح پر
Mon Nov 21 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)انٹر نیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 2ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، برینٹ خام تیل 87سینٹ کم ہوکر 86.75 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 87سینٹ کمی […]
