پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تسنیم حیدر نہ تو ن لیگ کا ترجمان ہے اور نہ ہی کوئی عہدیدار:مسلم لیگ ن قانونی ایکشن لیں گے ہتک عزت کا مقدمہ کریں گے:صدر نوازلیگ برطانیہ زبیر گل

لندن(پی پی آئی)مسلم لیگ ن نے پارٹی ترجمان ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص تسنیم حیدر کے دعوے اور الزامات مسترد کردیئے ہیں۔صدر نوازلیگ برطانیہ زبیر گل نے کہا کہ تسنیم حیدر شاہ نہ تو پارٹی کا ترجمان ہے اور نہ ہی کوئی عہدیدار ہے۔ اس کے خلاف قانونی ایکشن لیں گے۔پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے کہا ہے کہ وہ تسنیم حیدر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کہا ہے کہ تسنیم حیدر نے عید کے دن ملاقات کی جب درجنوں افراد نواز شریف سے ملے تھے۔ تسنیم حیدر کو لانچ کئے جانے کا مقصد ارشد شریف کیس سے توجہ ہٹانے کی انتہائی گھناؤنی سازش ہے۔واضح رہے کہ لندن میں موجود تسنیم حیدر نامی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور ارشد شریف پر حملے کی سازش لندن میں نواز شریف کی موجودگی میں تیار ہوئی۔