پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مارچ کا مقصد بند گلی میں لیجانا ہے، عمران پارٹی میں صفائی کریں، فیصل واؤڈا کپتان میرے لیڈر اور استاد ہیں، جب بھی مجھے آواز دیں گے حاضر ہوجاؤں گا

اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لیجانا ہے، پارٹی کیاندر سے صفائی کریں۔ پی پی آئی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ وقت نے میری باتوں کو ثابت کیا، عمران خان میرے لیڈر اور استاد ہیں، جب بھی مجھے آواز دیں گے حاضر ہوؤں گا۔انہوں نے کہا کہ آج مجھے ایف آئی اے نے بلایا تھا، دس سوالات پر مبنی سوالنامہ دیا لیکن سوالنامہ شیئر نہیں کروں گا۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو سازش کے تحت قتل کیا گیا، قتل کا پلان پاکستان میں بنایا گیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بہترین کام کررہی ہے، امید ہے بڑے لوگوں تک ہاتھ پہنچ جائے جن پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا۔ پی پی آئی کے مطابق فیصل واؤڈا نے کہا کہ ارشد شریف پر گولی چلوانے والے تک کے گریبان تک بہت جلد پہنچیں گے، قتل بہت تکلیف دہ ہے، قتل سے متعلق کسی بھی قسم کا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واؤڈا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف سے بہت اچھی دوست تھی، پاکستان سے جانے تک ان سے رابطے میں رہا، وقت نے میری باتوں کو ثابت کیا۔