سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی کال، مری روڈ پر پی ٹی آئی کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں

راولپنڈی(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے عوام کو 26 نومبر کو راوالپنڈی پہنچنے کی کال کے بعد مری روڈ پر پارٹی کے بینرز اور پوسٹرز لگا دیے گئے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے لیڈر شپ کے قیام کے لیے اسپورٹس کمپلیکس بْک کرلیا گیا ہے جب کہ پنڈی پہنچنے والے کارکنوں اور عوام کے قیام وطعام کے لیے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیج کی تیاری کے لیے جنگلے اور دیگر سامان بھی پارک میں پہنچا دیا گیا ہے۔دوسری جانب علامہ اقبال پارک اور اسپورٹس کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے عوام کو 26 مئی کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی ہے جہاں وہ اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ 26 نومبر کو سرپرائز دیں گے۔