سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کرا چی پولیس اہلکار شہادت معاملہ، ملزم لڑکی کو کار میں اغوا کرکے لے جا رہا تھا

کرا چی(پی پی آ ئی) کراچی میں گزشتہ شب پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کرنے والا ملزم کار میں لڑکی کو اغوا کرکے لے جا رہا تھا، پولیس اہلکاروں کے روکنے پر واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے کہا ہے ملزم گاڑی میں ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لے جارہا تھا۔شاہین فورس کے اہلکاروں نے گاڑی کو روکا تو پوچھ گچھ کے دوران لڑکی بھاگ گئی، گاڑی میں بیٹھے پولیس اہلکار اور ملزم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا، کار سوار لاش چھوڑ کر فرار ہو گیا۔جبکہ ایس ایس پی ساؤتھ سید اسد رضا نے کہا ملزم کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔دوسری طرف واقعے سے چند منٹ قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں بلیک کلر کی ٹرینٹ گاڑی کو گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، گاڑی کے گزرتے ہی موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار بھی پیچھے جاتے دکھائی دیتے ہیں۔ادھر شہید پولیس اہلکار عبدالرحمان کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق اہلکار کو گولی سر پر لگی، نائن ایم ایم پستول استعمال کیا گیا۔