اثاثہ جات کیس احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت سے ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے منگل کے روزفیصلہ سناتے ہوئے لیگی رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی فیصلے میں احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد اس کیس پر دائرہ اختیار نہیں۔ ترمیمی ایکٹ کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی ہمارا اختیار نہیں۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ نہ ہم نیب، نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں۔ اسحاق ڈار کے خلاف جاری ٹرائل یہیں ختم کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس نیب کو واپس کردیا۔قبل ازیں نیب نے سماعت کے دوران کیس پر اسحاق ڈار کے اعتراضات تو مسترد کر دیے تاہم درخواست بریت کی کھل کر مخالفت نہیں کی تھی۔

Next Post

ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پرکام تیز کیا جارہا ہے:دستگیر

Tue Nov 22 , 2022
مانسہرہ (پی پی آ ئی) وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں سستی بجلی کی پیداوار کیلئے ترقیاتی منصوبوں پرکام تیز کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مانسہرہ میں سکی کناری ترسیلی لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے خرم دستگیر […]