عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا بیان قلمبند، سماعت ملتوی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بیان حلفی جمع کرا دیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اتھارٹی دی گئی ہے 21 نومبر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی پیروی کروں، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 190 کو 167 اور 173 کے ساتھ ملا کر کارروائی کی اتھارٹی دی گئی، یہ کارروائی عمران خان کے کرپٹ پریکٹیسسز سے متعلق ہیں، الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ وہ ریفرنس کی بنیاد پر ممبر اسمبلی کے نااہلی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا بیان قلمبند ہونے کے بعد سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Next Post

انسانی حقوق کی 12بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے خرم پرویز کی فوری اور غیر مشروط رہائی کامطالبہ

Tue Nov 22 , 2022
لندن /سری نگر(پی پی آ ئی)ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی 12بین الاقوامی تنظیموں نے مشترکہ طور پر غیر قانونی طورپر نظر بند انسانی حقو ق کے کشمیری علمبردار خرم پرویز کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زوردیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق خرم پرویز کی […]