کشمیری عوام نے بھارت کے قبضے کو ایک دن بھی قانونی تسلیم نہیں کیا،سردارعتیق کشمیر پر قبضہ تاریخ کا تاریک باب،بھارت نے تمام اصولوں کو نظر انداز کر کے فوج کشی کی جعل سازی کر کے الحاق کا ڈرامہ رچایا، عوام نے جرات وبہادری کے ساتھ حملے کامقابلہ کیا امن کا ہر راستہ کشمیر سے گزرتا ہے، حق خود ارادیت دیا جائے،یوم شہدائے نیلا بٹ پر پیغام

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ تاریخ کا تاریک باب ہے جب بھارت نے تمام اصولوں کو نظر انداز کر کے کشمیر پر فوج کشی کی تھی،کشمیریوں نے کبھی بھار تی قبضہ تسلیم نہیں کیا اور وہ قابض ملک سے آزادی تک اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک خطے میں قیام امن ممکن نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق یوم شہدائے نیلا بٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جارح اور غاصب ملک ہے جس نے کشمیر پر طاقت سے قبضہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے یہ خطہ آج بھی امن کو ترس رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنا مقدر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر لیا تھا اور اسی فیصلے کو بدلنے کے لئے بھارت نے جعل سازی کر کے الحاق کا ڈرامہ رچایا اور اس کے بعد اپنی فوجیں کشمیر میں داخل کیں ریاست کے عوام نے جرات اور بہادری کے ساتھ حملے کامقابلہ کیااو ر بھارت خود یہ مقدمہ لے کر اقوام متحدہ میں جا پہنچا جس کے نتیجے میں جنگ بندی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بھارت کے قبضے کو ایک دن بھی قانونی تسلیم نہیں کیا وہ اس قبضے کے خلاف نسل در نسل جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کا ہر راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے جب تک کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق نہیں ملتا اس وقت تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

Next Post

خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن جمعہ کو منایا جائے گا خواتین پر تشددتہذیب یافتہ دنیا کا بہت بڑا مسئلہ ہے دنیا بھر میں ہر6 میں سے1 عورت تشدد کا نشانہ بنتی ہے

Tue Nov 22 , 2022
کراچی (پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن جمعہ25نومبرکو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خواتین پر گھریلو تشدد،جسمانی تشدد اور ان کے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کے حوالے سے خواتین حقوق کیلئے سرگرم […]