زرداری 14 سال سے ڈنڈے کے بل پر حکمراں ہیں، حلیم عادل شیخ سندھ اپوزیشن کیلئے دوزخ، خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کے ساتھ ایسا نہیں ہورہا سندھ کے لوگوں کا جینا حرام کردیا، صوبہ میں پی پی انا للہ وانا الیہ راجعون ہوچکی عام لوگوں کا مسئلہ جنرل الیکشن ہے انھوں نے جنرل سلیکشن میں پھنسایا ہواہے

پشاور (پی پی آئی) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کو زرداری نے غلام بنایا ہے، 14 سال سے ڈنڈے کے زور پر حکومت کررہے ہیں۔حلیم عادل شیخ کی پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری مافیا نے سندھ کے لوگوں کا جینا حرام کیا ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی انا للہ وانا الیہ راجعون ہوچکی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لوگوں کا مسئلہ جنرل الیکشن ہے انھوں نے جنرل سلیکشن میں پھنسایا ہے، جنرل کی سلیکشن میرٹ پر ہونا چاہیئے انھوں نے ویسے ہی مسئلہ بنایا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عدالت نے 13 دسمبر تک ضمانت منظور کرلی ہے۔ 2013 سے کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے کسی اپوزیشن لیڈر یا کسی کونسلر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، میرے خلاف سندھ حکومت نے 28 مقدمات درج کروائے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا، اب پتہ چل رہا ہے قتل کی سازش میں شامل لوگ بے نقاب ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے قاتل اور اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے کردار جہاں پر بھی سامنے آنا چاہیئے اور اس سازش میں کھڑکی کے کسی کونے سے آصف زرداری کا چہرہ ضرور سامنے آئے گا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ اپوزیشن کیلئے دوزخ بنا دیا گیا ہے، خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کے ساتھ ایسا نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر ملک بھر میں 28 کیسز بنائے گئے، یہاں بھی دہشت گردی کا کیس بنایا گیا،۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پوری قوم لانگ مارچ کیلئے تیار ہے، سندھ قائد اعظم کی دھرتی ہے، لانگ مارچ میں سندھ کے عوام بھرپور شرکت کریں گے۔

Next Post

سندھ ہائیکورٹ میں جوائے لینڈ پر پابندی کی درخواست مسترد آپ نے فلم دیکھی نہیں اور پابندی لگوانے کیلئے آگئے ہیں، چیف جسٹس

Tue Nov 22 , 2022
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے فلم ”جوائے لینڈ“ کی ریلیز کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔سندھ ہائیکورٹ میں پاکستانی فلم جوائے لینڈ پر پابندی عائد کیے جانے کی درخواست کے حوالے سے سماعت ہوئی۔درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے موقف اختیار کیا کہ جوائے لینڈ فلم آئین کے آرٹیکل […]