لاہور،ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، 2 ڈاکو ہلاک، شہری جاں بحق

لاہور(پی پی آئی) لاہور کے علاقے شاد باغ میں ڈولفن فورس سے بچ کر بھاگنے والے ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 2 ڈاکو ہلاک اور ایک شہری موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق تین مسلح ڈاکو مغل پورہ، فتح گڑھ، تاج پورہ اور ملحقہ علاقوں میں وارداتیں کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے، ڈولفن اہلکاروں نے دوران پٹرولنگ تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ڈاکو ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ٹیم نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا، ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث شاد باغ سروس روڈ پر خراب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔موٹر سائیکل کی ٹکر سے ٹرالی کو دھکا لگانے والا ایک شہری بھی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے چھینے گئے موبائل، گھڑیاں، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

Next Post

کراچی،مبینہ پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ملزم گرفتار

Wed Nov 23 , 2022
کراچی(پی پی آئی) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے لیاری دبئی چوک میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ایک زخمی ملزم سمیت چار ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزمان کرمنل […]