اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ترکی نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کے ہمراہ دورہ ترکی پر نہ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیردفاع نے وزیراعظم کے ساتھ دورے پر ترکی روانہ ہونا تھا۔یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر پچیس نومبر کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیردفاع سمیت دفاعی حکام بھی ہوں گے، دورے کے دوران وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوگی۔ملاقات میں پاک ترکیہ تعلقات کیفروغ اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔
Next Post
بھارت سے 100کے قریب ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے
Wed Nov 23 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)شیو اوتاری ستگرو سنت سوامی شادارام صاحب کے 314ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے گزشتہ روز بھارت سے 97ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے۔ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم، ڈپٹی سیکرٹری فراز […]
