اسلام آ باد(پی پی آ ئی) بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع دے دی۔ عمران خان اور فیصل مقبول کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔ بینکنگ کورٹ اسلام آباد کی جج رخشندہ شاہین نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی درخواست پر سماعت کی۔ پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دیگر شریک ملزمان سردار اظہر، سید یونس، حامد زمان، طارق شفیع، سیف اللہ نیازی اور عامر محمود کیانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نعیم کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان پہلے بھی عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، طبعیت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے، آج کا استثنی دیا جائے۔ بعدازاں عدالت نے عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔
Next Post
جی ایچ کیو میں یوم شہدا
Wed Nov 23 , 2022
راولپنڈی میں تمام موبائل نیٹ ورکس کے سگنل چار بجے تک معطل را ولپنڈی(پی پی آ ئی)جی ایچ کیو میں یوم داع کی تقریب کے سلسلے میں راولپنڈی میں تمام موبائل نیٹ ورکس کے سگنل چار بجے تک معطل کر دئے گئے۔ واضح رہے کہ 6 ستمبر کو یوم دفاع […]
