پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزادکشمیر میں نام نہاددہشتگرد کیمپوں کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل بابر افتخارنے کہاہے کہ آزادکشمیر میں نام نہاددہشتگرد کیمپوں کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے، آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کی موجودگی کا دعویٰ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کا آزادجموں وکشمیر سے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے،یہ بیان بھارتی مسلح افواج کے پروپیگنڈاکی سوچ کا مظہر ہے، یہ اندرونی سیاست کی بھارتی افواج پر چھاپ کا نتیجہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہاہے کہ آزادکشمیر میں نام نہاددہشتگرد کیمپوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے، آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کی موجودگی کا دعویٰ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔یہ الزامات بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں طاقت کے جابرانہ استعمال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔