دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی تیاریاں جاری

دبئی: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری میں مصروف ہو گئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے دبئی میں پریکٹس سیشن میں بھر پورحصہ لیا۔ سیریز کے پہلے میچ میں قومی بیٹنگ کامیاب ہوئی تو کمزور بولنگ کے سامنے سری لنکن ٹیم دیوار بنی اور میچ کو ڈرا کی طرف بڑھا کر اپنی ہار کو ٹال دیا تھا۔ پاکستانی ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے بیٹسمین احمد شہزاد اور بلاول بھٹی نے پر اعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔ احمد شہزاد نے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 93 رنز اسکور کیے۔ جبکہ بلاول بھٹی کی مجموعی پانچ وکٹیں بھی شاندار تھیں۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم بھی دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے پر امید ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 8 جنوری سے دبئی میں شروع ہو گا۔

Next Post

ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز

Mon Jan 6 , 2014
بیونس آئرس: ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغازہوگیا۔ پہلے مرحلے میں پرتگال کے ڈرائیور اورا سپین رائیڈر کی پہلی پوزیشن رہی۔ ارجنٹائن میں تاریخی ریسنگ ایونٹ ڈاکار ریلی کا میلہ سج گیا ہے۔ پہلے روز ہونے والے مقابلوں میں شرکاءنے عمدہ پر فارمنس دکھائی۔ کار ریس کے پہلے مرحلے میں پرتگال کے کارلوس سوزا فاتح […]