پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر کی گجر اور پہاڑی برادریوں میں رسہ کشی

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کی گجر اور پہاڑی برادریوں میں رسہ کشی عروج پر ہے ایک تخمینے کے مطابق گجر اور پہاڑی برادریاں مقبوضہ وادی کی کل آبادی کے نصف کے لگ بھگ ہیں اس لیے ان میں پیدا ہونے والے تنازعے سے پوری وادی متاثر ہو سکتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق گجر اور بکروال برادری کے لوگ نئی دہلی میں پہاڑی برادری کو شیڈولڈ ٹرائب کا حصہ بنائے جانے کی تجویز کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور پہاڑی برادری کو ملنے والی ریزرویشن کے وعدے سے ان دو برادریوں میں سخت رسہ کشی دیکھی جا رہی ہے۔ گجروں کا احتجاجی مارچ ہزاروں مسلمانوں پر مشتمل ہے لیکن پہاڑی برادری کے چھوٹے جلسوں میں مختلف مذاہب کے لوگ حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کے اپنے حالیہ دورے کے دوران پہاڑیوں کو یقین دلایا ہے کہ جی ڈی شرما کمیشن کی سفارشات کے تحت گجروں کی طرح ان کو بھی شیڈولڈ ٹرائب کمیشن میں شامل کیا جا رہا ہے اور ان کے لیے تعلیم، روزگار، سیاسی اور معاشی اداروں میں مخصوص نشستیں رکھی جائیں گی۔پہاڑی برادری نے اس کا خیر مقدم کیا لیکن پیر پنچال اور وادء چناب میں آباد دوسری برادریوں کی جانب سے مزید ریزرویشن کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔