پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں متعدد رہنما نمایاں نہیں جنوبی پنجاب کے موجودہ اور سابق وزرا فرنٹ پر نظر نہیں آئے

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف گزشتہ آٹھ ماہ سے سڑکوں پر ہے۔ اس سیاسی جماعت کا بڑا مطالبہ ایک ہی رہا ہے کہ عام انتخابات جلد از جلد کروائے جائیں۔ دوسرے مرحلے میں سب سے بڑا احتجاج لانگ مارچ کی شکل میں نومبر میں شروع کیا گیا۔ یہ لانگ مارچ لاہور سے اسلام آباد پہنچنا تھا سیاسی منظرنامے میں جو بات سب سے زیادہ نوٹ کی جا رہی ہے وہ یہ کہ عمران خان کی اپنی جماعت میں سے کون ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے نظر آیا اور کون سے ایسے رہنما ہیں جو نمایاں نہیں۔پی پی آئی کے مطابق تواتر سے ساتھ نظر آنے والوں میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، فرخ حبیب، یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال ہیں۔پنجاب کابینہ سے وزرا کی اکثریت اس لانگ مارچ سے غائب نظر آئی۔خاص طور پر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے موجودہ اور سابقہ وزرا فرنٹ پر نظر نہیں آئے۔