لاہور(پی پی آ ئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلرز میں اجمل، مجاہد رمضان اور آسیہ سعید شامل ہیں، ملزمان نے سادہ لوح افراد کو بیرون ممالک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان لوگوں سے پیسے ہتھیا کر انہیں جعلی ویزے دیتے تھے، ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
Next Post
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے اضافہ
Fri Nov 25 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے اضافہ ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 223.92روپے سے بڑھ کر 224روپے پر پہنچ گیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شہریوں […]
