خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف گلوکار سلیم رضا کی 39ویں برسی عزت و احترم کے ساتھ منا ئی گئی

لاہور(پی پی آ ئی) ماضی کے معروف گلوکار سلیم رضا کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس بیت گئے، ان کے چا ہنے والوں نے ان کی39 ویں برسی عزت و احترام کے ساتھ منا ئی۔ سریلی آواز کے مالک گلوکار چار مارچ 1932 کو ہندوستان کے شہر امرستر میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے بعد انہوں نے لاہور میں رہائش اختیار کر لی، گلوکاری کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔1955 میں فلم (نوکر) سے فلمی صنعت میں قدم رکھا اور اسی سال ریلیز ہونیوالی فلم (قاتل) میں انکے گائے ہوئے گیتوں کو کافی پذیزائی ملی۔گلوکار سلیم رضا کو اصل شہرت 1957 میں فلم (سات لاکھ) کے گیت گا کر ملی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں کے گیتوں کو اپنی آواز سے مزین کیا۔25 نومبر 1983 کو بیماری کے باعث سلیم رضا کا کینیڈا میں انتقال ہوا ان کے گائے ہوئے گانے آج بھی زبان زد عام ہے۔