شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹروے کئی مقامات سے بند کسی بھی قسم کی مدد کیلئے ہیلپ لائن نمبر 130 بھی جاری، محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت لاہور(پی پی آ ئی)پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے، جہاں حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹر وے کو کئی مقامات سے بند کیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کو مرید کے سے سمبڑیال دھند کی وجہ سے بند کیا گیا۔پولیس کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جب کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ترجمان موٹر وے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوگ لائٹس کا استعمال اور تیز رفتاری سے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر، جبکہ بھارتی شہر کولکتہ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق بنگلادیش کا دارالحکومت ڈھاکا آلودہ ترین شہروں میں چوتھے اور کراچی نویں نمبر پر موجود ہے۔