روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا: محکمہ موسمیات

اسلام آ باد/گلگت(پی پی آ ئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ صبح کے اوقات میں پشاور، مردان، نوشہرہ اور صوابی میں ہلکی دھند چھائی رہی۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، بہاولپور اور ملتان میں دھند کے ڈیرے رہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ شمالی اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں سکھر اور گردو نواح میں ہلکی دھند چھائی رہی۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔