سری نگر (پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی اور تین سابق ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کیاہے کہ وہ جنوبی کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے کھنہ بل کی ہاؤسنگ کالونی میں واقع سرکاری کوارٹرز خالی کر دیں۔ کشمیر میڈیا کے مطا بق رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ محبوبہ مفتی اور تین سابق ارکان اسمبلی کو اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اسلام آباد نے کوارٹر خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں۔مجسٹریٹ نے کہا کہ کوارٹر نمبر 1، 4، 6 اور 7کے مکینوں کوکہاگیا ہے کہ وہ24گھنٹے کے اندراندر کوارٹرخالی کر دیں۔جن لوگوں کو کوارٹر خالی کرنے کے لئے کہاگیا ہے ان میں سابق ایم ایل اے محمد الطاف وانی، سابق ایم ایل اے عبدالرحیم راتھر، سابق ایم ایل اے عبدالمجید بٹ اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی شامل ہیں۔
Next Post
پی ٹی آئی نے استعفے دینے ہیں تو سب سے پہلے صدر عارف علوی استعفیٰ دیں، شرجیل میمن
Sun Nov 27 , 2022
کراچی (پی پی آ ئی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ استعفے دینے ہیں تو سب سے پہلے صدر عارف علوی استعفیٰ دیں، عمران خان سب سے پہلے صدر عارف علوی سے استعفیٰ لیکر دکھائیں۔کراچی میں میڈیا […]
