شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہید ارشد شریف کا مقدمہ؛ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا صدراور وزیراعظم کو خط

اسلام آباد (پی پی آئی)جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے شہید ارشد شریف کا مقدمے کے معاملے پر صدراور وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی شہید ارشد شریف کا مقدمہ درج نہ کرنے، جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے اورعالمی عدالت سے رجوع نہ کرنے کے معاملے میں جوڈیشل ایکٹوازم پینل صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا ہے۔پی پی آئی کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کیسربراہ اظہرصدیق نے صدرمملکت اور وزیراعظم کو خط بھجوایا۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے خط کے متن میں کہا گیا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونا قانونی تقاضا ہے۔ ایف آئی آر کا اندراج جرم کی کھوج کیلئے بنیادی اقدام ہے۔صدرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کینیاکی حکومت بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے۔ معاملہ حساس اور تحقیقات کا متقاضی ہے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیاجائے۔اظہرصدیق کی جانب سے خط کے متن کے مطابق اگر قانونی تقاضے پورے نہ ہوئے تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔