لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عدیل شاہ کے بھتیجے شجاع عباس کا کہنا ہے کہ ہماری ن لیگ کی قیادت پر ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہونے اور عمران خان پر حملہ کروانے میں ملوث ہونے کے الزامات لگانے والے تسنیم عباس سے کوئی رشتہ داری نہیں ہے۔پی پی آئی کے مطابق شجاع عباس نے کہا کہ ہماری تسنیم حیدر شاہ کے ساتھ کوئی رشتہ داری نہیں ہے، تسنیم حیدر نے غلط بیانی کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان کے کہنے پر عدیل شاہ کو مشیر بنایا، پریس کانفرنس کے دوران موبائل پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عدیل شاہ نے کہا کہ تسنیم حیدر شاہ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، تسنیم شاہ ہمیشہ پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے خلاف باتیں کرتے ہیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ ان کے کہنے پر مجھے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب لگائیں۔
Next Post
میڈیا میں کام کرنے والے محکمہ تعلیم کے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Sat Nov 26 , 2022
حیدرآباد (پی پی آئی)محکمہ تعلیم سندھ کے ضلعی افسران نے سیکریٹری تعلیم سندھ کی ہدایت پر ان تمام ٹیچرز اور دیگر عملہ کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی ہے جو میڈیا میں کام کر تے ہیں،پی پی آئی کے مطابق سیکریٹری تعلیم سندھ نے تمام ضلعی افسران سے 7 دن […]
